ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ’جیسے کوتیسا‘،تیجسوی یادوکانتیش کمارطنز

’جیسے کوتیسا‘،تیجسوی یادوکانتیش کمارطنز

Sun, 10 Jan 2021 23:44:19    S.O. News Service

پٹنہ10جنوری(آئی این ایس انڈیا) بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اپنی پارٹی میٹنگ کے دوران اپنے درد کا اظہار کیا تھا۔ نتیش نے کہا تھا کہ جب ان کو اس دھوکہ دہی کے بارے میں پتہ چلاتب تک دیر ہوچکی تھی۔

اس پر اپوزیشن لیڈرتیجسوی یادونے اتوار کے روز کہاہے کہ انہیں ایک اعزازملا ہے۔اورجیسے کوتیساملاہے۔ تیجسوی یادونے اتوار کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہاہے کہ نتیش کمار اقتدار کے لالچ میں ہیں اور وہ عوام کے لیے کبھی نہیں زندہ رہتے ہیں، وہ اپنے لیے ہیں۔

تیجسوی یادونے کہاہے کہ آخر کار نتیش کمار اور ان کے حامی بی جے پی پرغداری کا الزام لگا سکتے ہیں۔ جبکہ انہوں نے خود ہی سب کو دھوکہ دیا، تیجسوی یادونے کہاہے کہ ہماری پارٹی کو قائد ہونا چاہیے  جس نے دھوکہ نہیں کیا۔تیجسوی یادو نے الزام لگایاہے کہ نتیش کمار کی دھوکہ دہی کی تاریخ ہے۔


Share: